Wednesday, November 9, 2022

محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو جارحانہ کھیلنے کا مشورہ دے دیا

 پاکستان کرکٹ ٹیم
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو جارحانہ کھیلنے کا مشورہ دے دیا۔

ٹی 20 ورلڈکپ کا سیمی فائنل آج آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے اور سب کی نظریں سڈنی پر لگی ہوئی ہیں جبکہ دونوں ٹیمیں جیت کے لیے پرعزم ہیں۔

سڈنی میں مطلع جزوی ابرآلود ہے تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں۔ ٹی 20 ورلڈ کپ اور بین الاقوامی میچز میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان ناقابل تسخیر ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے 6 میچز میں سے 4 جیتے جبکہ ٹی 20 بین الاقوامی میچز میں پاکستان 28 میں سے 17 جیتا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے پاکستان کو جارحانہ کھیلنے کا مشورہ دیا تو سابق کپتان معین خان نے کہا کہ بلاشبہ یہ پریشرمیچ ہے۔

ویمن پلیئر نے ٹی 20 سیمی فائنل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے ٹیم ورلڈ کپ ٹرافی لے کر وطن آئے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/mZJiuxO

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times