Sunday, November 20, 2022

ماحولیاتی نقصان کے ازالے کے فنڈ کا قیام انصاف کی جانب پہلا قدم ہے: وزیراعظم

شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے تحت موسمیاتی کانفرنس میں نقصان کے ازالے کیلئے فنڈ کا قیام عالمی ماحولیاتی انصاف کے حوالے سے پہلا اہم اقدام ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ اس اہم پیشرفت کو آگے بڑھاناTransitional کمیٹی کی ذمہ داری ہے۔

وزیراعظم نے وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان اور ان کی ٹیم کے ارکان کے کردار اور سخت محنت کو سراہا۔

واضح رہے پاکستان کی کوششیں کے بعد موسمیاتی تبدیلوں سے متاثرہ ملکوں کے نقصانات کے ازالے کے لیے اقوام متحدہ کے تحت فنڈ قائم کرنے پر اتفاق کر لیا گیا۔

اقوام متحدہ کے تحت کوپ 27 اجلاس میں ماحولیاتی نقصان کے ازالے کے لیے فنڈ قائم کرنے پر اتفاق ہو گیا، مصر کے شہر شرم الشیخ میں دو ہفتے سے جاری کانفرنس میں پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک نے مالدار اور آلودگی پھیلانے والے ممالک سے مطالبہ کیا تھا کہ انھیں پہنچنے والی تباہی کی تلافی کی جائے، دو ہفتوں کے مذاکرات کے بعد مطالبہ منظور کر لیا گیا۔

اس سے حوالے سے وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا تھا کہ معاہدہ ہو جاتا ہے تو یہ کمزور لوگوں کے لیے ایک مثال ہو گا، کمزور متحد ہو جائیں تو ناممکنات کی رکاوٹیں بھی ختم کر سکتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/9cUejVJ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times