
چین کے صوبے خنان کے شہر آنیانگ میں ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 36 افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ وینفینگ ڈسٹرکٹ میں ٹریڈنگ کارپوریشن لمیٹڈ یا آنیانگ شہر میں واقع ’ہائی ٹیک زون‘ میں لگی۔
رپورٹس کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ پیر کی دوپہر کو پیش آیا اور آگ پر قابو پانے کے لیے 63 گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں۔
مقامی وقت کے مطابق آگ پر رات 11 بجے تک مکمل طور قابو پا لیا گیا تھا۔ 36 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ملی اور دو زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ پبلک سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے مشتبہ افراد کو تحویل میں لیا ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/6Zqkzf3
0 comments: