Tuesday, November 29, 2022

نیپرا نے بجلی 32 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی

نیپرا نے بجلی 32 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 32 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔

ڈسکوز کے اکتوبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت مکمل ہوگئی، کمی اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

نیپرا حکام کے مطابق میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 30 کروڑ 36 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے۔

سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کروائی تھی لیکن ڈیٹا کی ابتدائی جانچ پڑتال کے مطابق 32 پیسے فی یونٹ کمی بنتی ہے۔

اس سے قبل ستمبر کا ایف سی اے صارفین سے 08 پیسے فی یونٹ اضافے سے چارج کیا گیا تھا جو کہ صرف ایک ماہ کے لیے تھا، اکتوبر کا ایف سی اے ستمبر کی نسبت 40پیسے فی یونٹ صارفین سے کم چارج کیا جائے گا اور اس کا اطلاق بھی صرف 1 ماہ کے لیے ہوگا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/UnFXjo2

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times