Saturday, November 12, 2022

ٹی 20 ورلڈ کپ: فاتح ٹیم کو کتنے پیسے ملیں گے؟

ٹی 20 ورلڈ کپ: فاتح ٹیم کو کتنے پیسے ملیں گے؟
ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں کامیاب ٹیم جہاں کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ کی بادشاہ قرار پائے گی وہیں اسے لاکھوں ڈالر نقد انعام بھی ملے گا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں شامل ٹیموں کے لئے نقد انعامات کا اعلان کیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق فائنل کی فاتح ٹیم کو 16 لاکھ ڈالر (35 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) ملیں گے۔

پاکستان یا انگلینڈ میں سے جو بھی فائنل ہارا اسے 8 لاکھ امریکی ڈالر (17 کروڑ 55 لاکھ روپے سے زائد ) روپے انعام ملے گا۔

اسی طرح سیمی فائنل ہارنے والی دونوں ٹیموں (بھارت اور نیوزی لینڈ) کو 4 ،4 لاکھ ڈالر ملے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ میں فائنل میں تیسری مرتبہ پہنچا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/eGwTcoK

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times