
ٹی20 ورلڈ کپ 2022 میں پاکستان اورانگلینڈ فائنل میں آج مدمقابل ہوں گے جہاں قومی ٹیم اسٹار بلے باز بابراعظم کی قیادت میں 1992 کے ورلڈ کپ کی تاریخ دہرانے کا عزم لیے آسٹریلیا کے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں اترے گی۔
میگا ایونٹ کے بڑے معرکے سے قبل جہاں قومی ٹیم کے سابق کرکٹرز نے اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھایا وہیں پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم بھی کرکٹ کے سحر میں گرفتار نظر آئے جب کہ برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر اور ڈپلومیٹس بھی پُر جوش دکھائی دے رہے ہیں۔
سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے 2009 کے ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کا ہماری قوم کے لیے خاص مقام ہے، ٹیم نے قوم اور اپنے لیے ایک اور موقع پیدا کیا، خواہش ہے کہ ٹیم زبردست فائٹ کرے۔
قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے کپتان بابراعظم اور ٹیم کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ’ آپ لوگ پہلے ہی قوم کے دل جیت چکے، چلیں اور تاریخ دہرائیں، میری دعائیں اور نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں’۔
سابق اوپنر سعید انور نے سابق کپتان عمران خان اور بابراعظم کی فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’انشاء اللہ تاریخ خود کو دہرائے گی، گرین شرٹس کرکٹر ٹرافی جیت کر لائیں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/qU5TkxJ
0 comments: