Tuesday, October 11, 2022

پاکستان کی منتخب سویلین حکومت بات چیت کیلئے بنیادی فریق ہے: امریکا

نیڈ پرائس
امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان میں منتخب سویلین حکومت بات چیت کے لیےبنیادی فریق ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان میں منتخب جمہوری حکومت ہے۔ امریکا پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کی قدر کرتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ متعدد معاملات پر پاکستان اور امریکا کے مشترکہ مفادات ہیں۔ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے جس میں سیکورٹٰی اور معیشت بھی شامل ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے دی گئی رقم کی مانیٹرنگ کا سسٹم مموجود ہے۔ امریکا اور یو ایس ایڈ کے نمائندے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہیں اور رپورٹ پیش کرتے ہیں۔ سندھ اور بلوچستان کے10 اضلاع کا دورہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے مستقبل اوراستحکام اور خطے کے چیلنجز اور سیکورٹی صورتحال پرپاکستان سے بات چیت ہوتی رہتی ہے۔

نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ کہ ڈپٹی وزیرخارجہ وینڈی شرمین کی پاکستان کے آرمی چیف سے ملاقات ہوئی تھی۔ پاکستان کے اعلی عہدیداران سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/VQwCvFa

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times