
وزیر دفاع نے سوات کے حالات کو خیبر پختون خوا حکومت کے خلاف فیصلہ قرار دیتے ہوئے مشورہ دیا کہ عمران خان پہلے سوات کو سنبھالیں، پھر لانگ مارچ کریں۔ عمران خان کے جرائم کی فہرست بہت طویل ہے۔ کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا، لیکن قانون کے مطابق مقدمات ہوں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس میں بھی خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کے پی حکومت عمران خان کو اقتدارمیں واپس لانے کیلئے تمام کوششیں کر رہی ہے اور اس چکر میں صوبہ اُن کے ہاتھوں سے پھسلتا جا رہا ہے۔
وزیردفاع کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت خیبر پختونخوا میں مکمل انتشار ہے، انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ خیبرپختونخوا میں لگی آگ کہیں دوسری جگہ نہ پہنچ جائے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/p9ukWB0
0 comments: