Friday, October 7, 2022

جرمنی کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے مزید ایک کروڑ یورو امداد کا اعلان

جرمنی کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے مزید ایک کروڑ یورو امداد کا اعلان
جرمنی نے پاکستان میں سیلاب زدگان کے لئے مزید ایک کروڑ یورو امداد کا اعلان کیاہے۔

یہ اعلان جرمنی کی وزیر خارجہANNALENA BEARBOCK نے آج(جمعہ) برلن میں اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹوزرداری کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔انہوں نے تبا ہ کن سیلاب سے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔

جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ تباہی موسمیاتی تبدیلی کے ڈرامائی نتائج کے حوالے سے دنیا کوانتباہ ہے۔ دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جرمنی معیشت سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرمن کمپنیاں پاکستان میں بالخصوص بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں۔

جرمن وزیر خارجہ نے خطے بالخصوص افغانستان میں استحکام لانے میں پاکستان کے مثبت کردار کو بھی سراہا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان اور جرمنی کے درمیان عشروں پر محیط جذبہ خیر سگالی او ر تعاون کو دونوں ملکوں کے عوام کے فائدے کے لئے ہم آہنگی شراکت داری میں تبدیل کرنے پر زور دیا۔ حالیہ سیلابوں کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موسمیاتی تباہی الفاظ میں بیان نہیں کی جاسکتی کیونکہ پاکستان کا ایک تہائی حصہ زیر آب ہے اور ہر سات پاکستانیوں میں سے ایک پاکستانی متاثرہ ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ سیلابوں سے دس لاکھ سے زائد مکان تباہ ہوگئے ہیں اور اس کی وجہ سے ملک کو بڑھتے غذائی بحران کابھی سامنا ہے۔ پاکستان اور جرمنی کے درمیان تعلقات سے متعلق انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی باہمی خواہش دونوں ملکوں کیلئے موزوں ثابت ہوگی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/oQYr6cN

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times