
پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری نے تضحیک کرنے اور غلط تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرنے پر مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز سے معافی مانگ لی۔
سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹِ گرفتاری جاری ہونے کے بعد شبلی فراز نے ایک ٹوئٹ کیا تھا جس میں شیئر کی گئی تصویر میں عمران خان اپنے کتے کو کھانا کھلا رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری نے شبلی فراز کا یہ ٹوئٹ ری ٹوئٹ کیا اور ساتھ مریم نواز کی تضحیک کرنے کے لیے ایک ٹیمپرڈ تصویر بھی لگا دی۔
شیریں مزاری نے ٹیمپرڈ تصویر کے ساتھ لکھا کہ جب آپ خوف کے بت توڑ دیں تو حکومت اور اس کی پُتلیاں نچانے والے کام یاب نہیں ہو سکتے۔
کچھ دیر بعد شیریں مزاری نے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیا، نئے ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ غلط تصویر پوسٹ کرنے پر مریم نواز سے معافی مانگتی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اپنے تبصرے پر قائم ہیں۔
Profuse apologies to Maryam for tweeting wrong picture. But comment remains.
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) October 1, 2022
When u have broken the idols of fear then this criminal Imported govt & their string pullers cannot succeed with their terror tactics. Lying Maryam with no credibility shd stop wailing like a banshee! pic.twitter.com/2zdYRDUzY7
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/b9cWgVm
0 comments: