
اس کی وجہ یہ ہے کہ اس گاؤں کی ایک تہائی آبادی بطور پیشہ ویڈیوز بناکر یوٹیوب پر لوڈ کردیتی ہے۔
آن لائن ویڈیو مواد اب پہلے سے کہیں زیادہ مشہور ہوگیا ہے اور یہ کوئی حیرت کی بات نہیں کہ دنیا بھر میں لاکھوں لوگ ویڈیوز تخلیق کرنے کوشش کرتے اور اس کے لیے سخت جدوجہد کرتے ہیں تاکہ اپنا کیریئر بناسکیں۔
لیکں تلسی نامی اس چھوٹے سے دیہی علاقے میں یوٹیوبر ویڈیو بنانے کے لیے جو کاوش کی جاتی ہے وہ کہیں اور نہیں کی جاتی۔
واضح رہے کہ اس دیہات کی آبادی لگ بھگ تین ہزار اور اس میں سے ایک تہائی سے زیادہ افراد انتہائی سرگرمی کے ساتھ ویڈیوز بناتے اور اسے یوٹیوب پر پوسٹ کرتے ہیں تاکہ انہیں مالی منفعت پہنچ سکے۔
ویڈیو بنانے کے اس کام سے قبل دیہات کے زیادہ تر لوگ کسان تھے اور کاشتکاری کرتے تھے لیکن یہ سننے کے بعد کہ ان کے گاؤں کے لوگوں نے اپنی آمدنی ویڈیو میکنگ کے ذریعے دُگنی یا تین گنا کرلی ہے تو انہوں نے بھی ویڈیوز بناکر اپ لوڈ کرنا شروع کردیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/805o6PE
0 comments: