
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے اہم شخصیت کا نام لے کر نواز شریف کی خواہش کو خبر بنایا۔عوام اور اداروں کو لڑانےکی سازش ناکام ہوگی۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پ ایک پیغام میں کہا ہے کہ آرٹیکل 245 کہنا آسان ہے لگانا مشکل ہے۔ وزیرداخلہ ہوش میں رہیں،ووٹ کوعزت دوکی چیخیں نکلیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: مسلح افواج سیاست سے دور ہے، مدت پوری ہونے پر عہدہ چھوڑ دوں گا: آرمی چیف
انہوں نے کہا ہے کہ ٹویٹ سے لندن میٹنگ پرجلدقوم کوباخبرکروں گا۔۔15نومبر تک سیاست آرپارہوجائےگی۔ آل شریف کی سیاست کافیصلہ لندن کی میٹنگ میں ہونےجا رہا ہے۔مریم کہتی ہیں کہ میں شہبازشریف کی حکومت سےخوش نہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ مریم نواز کہتی ہیں میں اسحاق ڈار کی ذمہ دار ہوں،شہباز کی نہیں۔عنقریب انصاف وقت سے پہلے ہوتا دکھائی دے گا۔اسحاق ڈار معاشی اعداد و شمار میں ٹیمپرینگ کرنےکے ماہر ہیں۔مفتاع اسماعیل مفت میں مارا گیا۔
مریم نے جنرل عاصم منیر کا نام لے کر نواز شریف کی خواہش کو خبر بنایا ہے۔عوام اورفوج کولڑانےکی سازش ناکام ہوگی۔آرٹیکل245کہناآسان ہےلگانامشکل ہے۔وزیرداخلہ اپنےسائزاورہوش میں رہیں۔ووٹ کوعزت دوکی چیخیں نکلیں گی۔ٹویٹ سےلندن کی میٹنگ پرجلدقوم کوباخبرکروں گا15نومبر تک سیاست آرپارہوجائےگی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 5, 2022
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/8Iu45Dd
0 comments: