Monday, October 24, 2022

ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم مکمل

ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم مکمل
سینیئر صحافی ارشد شریف کا کینیا میں پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔

مقتول ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم نیروبی میں ہوا۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ مقتول صحافی کی میت کی پاکستان منتقلی کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور میت جلد سے جلد اسلام آباد پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

دوسری جانب اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کا جسد خاکی منگل کو پاکستان لایا جائے گا۔

اہلخانہ کے مطابق ارشد شریف مرحوم کی تدفین جمعرات کو ایچ 11 قبرستان اسلام آباد میں ہو گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/mvTUuZG

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times