Saturday, September 17, 2022

توہین عدالت کیس: رانا شمیم نے عدالت میں نیا معافی نامہ جمع کرا دیا

رانا شمیم
سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے توہین عدالت کیس میں نیا معافی نامہ داخل کرا دیا ہے۔

رانا شمیم اس سے پہلے بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک معافی نامہ جمع کرا چکے ہیں جسے تسلیم نہیں کیا گیا تھا۔ رانا شمیم نے نئے معافی نامے میں بیان حلفی میں درج الفاظ واپس لے لیے ہیں۔

سابق چیف جج رانا شمیم کا کہنا ہے کہ اپنے غلط اور غیر ضروری بیان حلفی پر غیر مشروط معافی مانگتا ہوں، بیان حلفی میں غلطی سے ہائیکورٹ کے جج کا نام شامل ہو گیا تھا۔

رانا شمیم نے کہا کہ اپنی اس سنگین غلطی پر معافی کا طلبگار ہوں، 10 نومبر 2021 کے بیان حلفی میں جج کا نام غلط فہمی کی وجہ سے شامل ہوا، میں اپنے بیان حلفی کے متن کو واپس لیتا ہوں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/5np6rQ9

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times