Tuesday, September 27, 2022

اسحاق ڈار کی واپسی عمران خان کے منہ پر تھپڑ ہے: مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب
وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی واپسی عمران خان کے منہ پر تھپڑ ہے جس کی گونج میں ہرروز اضافہ ہوگا۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اسحاق ڈار کی واپسی سے متعلق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے بیان پرردعمل میں کہا کہ اسحاق ڈار کی واپسی پر ایک فارن ایجنٹ، ہیروں اور گھڑیوں کے سوداگر، آٹا اور چینی چور کا رونا بنتا ہے۔ روئیں، چیخیں یا پیٹیں اسحاق ڈار وطن واپس آچکے ہیں الحمداللہ ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار کا واپس آنا عمران خان جیسے جھوٹے اور فسطائی شخص کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ ہے جس کی گونج میں ہر روز اضافہ ہوگا۔ اسحاق ڈار صاحب کسی عدالت سے سزا یافتہ نہیں وہ جلد سینٹر کا حلف اُٹھائیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/p0HuYgw

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times