Friday, September 9, 2022

اغوا کا ڈرامہ رچا کر والدہ سے بھاری تاوان وصول کرنے والی بیٹی گرفتار

اغوا کا ڈرامہ رچا کر والدہ سے بھاری تاوان وصول کرنے والی بیٹی گرفتار
اسپین کے پولیس نے بوائے فرینڈ کی مدد سے اپنے اغوا کا ڈرامہ رچاکر اپنی ماں سے بھاری تاوان وصول کرنے والی لڑکی کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہسپانوی قومی قانون نافذ کر نے والے سول ادارے گوردیا نے اس ہفتے کے اوائل میں خاتون کے اغوا کی ایک پریشان کن ویڈیو ریلیز کی تھی۔ ویڈیو میں مغوی خاتون کا اپنی والدہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسے اغوا کرلیا گیا ہے اور رہائی کے لیے اسے 50 ہزار یورو بطور تاوان دینا ہوگا۔

پولیس کے مطابق اس خاتون نے اپنی والدہ سے یہ رقم اینٹھنے کے لیے اپنے بوائے فرینڈ کے خاندان کی مدد سے یہ جعلی ویڈیو تیار کروائی تھی۔ اس نے اپنی والدہ کو یہ بھی کہا کہ اگر انہوں نے پولیس سے رابطہ کیا تو اغوا کار اس کے ساتھ ساتھ انہیں بھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔

تاہم پولیس نے اس منصوبے کو ناکام بناکر لڑکی سمیت تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/txY90ER

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times