Thursday, September 1, 2022

صدر مملکت کا ڈی جی خان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

عارف علوی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سیلاب سے متاثرہ ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا۔

صدر مملکت کو ڈیرہ غازی خان میں سیلاب کی صورتحال سے متعلق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بریفنگ دی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے ڈیرہ غازی خان میں 3 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر کھڑی فصلوں، قیمتی جانی و مالی نقصان اور ہزاروں عمارتوں کو پہنچنے والے نقصان پر تشویش کا اظہارِ کرتے ہوے کہا کہ لوگوں کی جان، مویشی ، گھروں اور فصلوں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ کرنا حکومت کی اولین ترجیحات ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا سیلاب سے متعلق وارننگ سسٹم کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا، ڈیرہ غازی خان میں پہاڑی سیلاب کے پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے ڈیلے ایکشن ڈیموں کی تعمیر پر توجہ دی جائے، سیلاب پر قابو پانے اور پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافے کیلئے بڑے ڈیموں کی تعمیر ضروری ہے، فصلوں کی انشورنس کرانے سے آفات کی وجہ سے کسانوں اور کاشتکاروں کے نقصانات کو پورا کیا جاسکتا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/tkQHpaA

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times