
ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 37افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اب تک جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 545 ہو گئی۔
این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سندھ میں 32، بلوچستان میں 5افراد جاں بحق ہوئے۔ اموات کی تعداد ایک ہزار 545 تک جا پہنچی ہے۔
سندھ میں اب تک 678، خيبرپختونخوا میں 306، بلوچستان میں 299 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔ پنجاب میں 191، گلگت بلتستان میں 22 اور آزاد کشمیر میں48 اموات ہوئیں۔
چوبیس گھنٹے میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 92 افراد زخمی بھی ہوئے۔ 14جون سے اب تک 12 ہزر 850 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 36 ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا۔ ملک بهر میں 80 اضلاع بارشوں اور سيلاب سے تاحال متاثر ہيں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/IBUxXdZ
0 comments: