Thursday, September 15, 2022

انگلش کرکٹ ٹیم 17 برس بعد پاکستان پہنچ گئی

انگلش کرکٹ ٹیم 17 برس بعد پاکستان پہنچ گئی
انگلش کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان کے دورے پر پہنچ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم دبئی سے امارات ایئر لائن کی پرواز ای کے 600 سے کراچی پہنچی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مہمان ٹیم کے لیے کراچی ائیرپورٹ اور ہوٹل کے روٹ پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو خصوصی حفاظتی انتظامات اور پروٹوکول میں ہوٹل لایا جا رہا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 20 ستمبر سے ہو گا۔

سیریز کے ابتدائی چار میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ آخری تین میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

انگلش ٹیم کی قیادت جوز بٹلر کر رہے ہیں جبکہ نائب کپتان معین علی ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/rU9EANt

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times