Sunday, August 28, 2022

آذربائیجان کا پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے امداد کا اعلان

آذربائیجان کا پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے امداد کا اعلان
آذربائیجان نے بھی پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے امداد کا اعلان کر دیا۔

آذربائیجان نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے 20 لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

صدر آذربائیجان نے کہا ہے کہ امداد کی رقم سیلاب متاثرین کی بحالی اور دیگر کاموں پر خرچ کی جائے گی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے امداد فراہم کرنے پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا۔

اس سے قبل برطانیہ نے بھی پاکستان میں آنے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے امداد کا اعلان کیا تھا۔ برطانیہ سیلاب متاثرین کے لیے 40 کروڑ 50 لاکھ روپے کی امداد فراہم کرے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/HRXlZst

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times