Wednesday, August 24, 2022

سندھ کے بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونےکیخلاف جماعت اسلامی کا کراچی میں دھرنا

جماعت اسلامی کا کراچی میں دھرنا
سندھ کے بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے کے خلاف جماعت اسلامی نے کراچی میں شاہراہ قائد پر دھرنا دے دیا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے دھرنے کے شرکاء سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بارش کا بہانہ بناکر الیکشن ملتوی کر کے ملک و قوم کو دھوکا دے رہے ہیں، الیکشن کمیشن نے تاریخ دیے بغیر الیکشن ملتوی کیے جو غیر آئینی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روٹی کپڑا اور مکان کے نام پر حکومتیں ہوں یا تبدیلی کے نام پر،سب نا کام ہیں۔

اس کے علاوہ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی میں تو 27 اور 28 تاریخ کو کوئی بارش کی پیش گوئی نہیں ہے، الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کے کہنے پر شرم ناک فیصلہ کیا ، فیصلے کے خلاف عدالت میں بھی جائیں گے۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے بارشوں اورسیلابی صورتحال کے باعث اندرون سندھ کے بعد کراچی میں بھی بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے تھے۔

کراچی سمیت اندرون سندھ کے بعض اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت 28 اگست کو پولنگ ہونا تھی۔

تاہم اندرون سندھ بارشوں اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے منگل کو حیدرآباد سمیت 9 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/0PHk2mR

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times