
غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر کی جانب سے اسلام آباد اور کراچی ائیر پورٹ پر قطرانوسٹمنٹ اتھارٹی کی سرمایہ کاری کا امکان ہے جبکہ قابل تجدید توانائی، پاور اور سیاحت کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ قطر کی جانب سے پاکستان میں توانائی اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری متوقع ہے۔
امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی پاکستان میں سرمایہ کاری کے شبعوں کی تعداد کا جائزہ لے گی۔
خبر ایجنسی کے مطابق قطری انوسٹمنٹ اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 3 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے لیے جائزہ لے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز قطر کے دورے پر پہنچے تھے اور انہوں نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد ال ثانی سے ملاقات بھی کی۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں پاکستان اور قطر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا اور دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/glnI1Zt
0 comments: