Wednesday, August 10, 2022

ٹرمپ ڈٹ گئے، اٹارنی جنرل کے سوالات کا جواب دینے سے انکار

ٹرمپ
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کے اٹارنی جنرل کے سامنے پیشی کے دوران اٹارنی جنرل کے سوالات کا جواب دینے سے انکار کردیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو خاندانی کاروباری سرگرمیوں کی سول تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا تھا، تحقیقات کے دوران ٹرمپ خاندان کے کاروباری لین دین میں بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں۔

سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی آئین کے تحت ہرشہری کو حاصل حقوق کے تحت اٹارنی جنرل کے سوالات کا جواب دینے سے انکار کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تحقیقات کو سیاسی حربہ قراردیتے ہوئے کاروباری بے ضابطگیوں کی تردید کر دی ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3Kvi9A5

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times