Tuesday, August 23, 2022

مسافر ٹرانسپورٹ گاڑیوں پر ایڈوانس ٹیکس ریٹس کی مد میں بڑا ریلیف

مسافر ٹرانسپورٹ
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سافر ٹرانسپورٹ گاڑیوں پر ایڈوانس ٹیکس ریٹس میں 2500 ہزار فی سیٹ تک کمی کی گئی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو  نے مسافر ٹرانسپورٹ گاڑیوں پر ایڈوانس ٹیکس ریٹس میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

ایڈوانس ٹیکس ریٹس میں کمی کے بعد 4 سے 10 سیٹوں والی نان اے سی گاڑی پر ٹیکس 500 کے بجائے 200 روپے فی سیٹ کردیا گیا ہے۔

10 سیٹوں تک کی اے سی گاڑی پر ٹیکس 1000 روپے سے کم کرکے 375 روپے جب کہ 20 سیٹوں والی نان اے سی مسافر گاڑی پر ایڈوانس ٹیکس 1500 سے کم کرکے 500 روپے فی سیٹ مقرر کردیا گیا ہے۔

20 سیٹوں والی اے سی گاڑی پر سالانہ ٹیکس 2 ہزار کے بجائے 750 روپے فی سیٹ، 20 سے زائد سیٹوں والی اے سی گاڑی کا ٹیکس 1500 اور نان اے سی کا 1000 روپے فی سیٹ مقرر کیا گیا ہے جب کہ پہلے اے سی گاڑیوں پر 4 ہزار اور نان ای سی پر 2500 روپے ٹیکس لاگو تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/GvyESJs

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times