Thursday, August 4, 2022

عمران خان نے بھارت کے لوگوں سے ڈونیشن لی، احسن اقبال

احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے فارن فنڈنگ حاصل کرکے سیاسی تحریک شروع کی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان ہر روز قوم کو گمراہ کرنے کیلئے ٹی وی پرتھیٹرلگا کر بیٹھ جاتے ہیں اگر فارن فنڈنگ کیس میں کچھ نہیں تھا تو تاخیری حربے کیوں استعمال کیے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بھارت کے لوگوں سے ڈونیشن لیں، آپ کا وقت ختم ہوگیا، اوورسیز پاکستانیوں کو ڈھال نہیں بناسکتے۔

انہوں ںے کہا کہ سپریم کورٹ اور اداروں نےبھی کہا کہ کوئی سازش نہیں ہوئی، آج آپ کہہ رہے ہیں کہ میرے خلاف سازش ہوئی، ایک عمران خان سچا ہے باقی سب ادارے جھوٹے ہیں؟ ہم پاکستان کو نئے ہٹلر کیلئے یرغمال نہیں بننے دیں گے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دورمیں پاکستان کے کرپشن انڈیکس میں تنزلی ہوئی، آج آئی ایم ایف کا معاہدہ ہمارے لیے طوق بنا ہوا ہے، عمران نیازی کوکہنا چاہتا ہوں ایک ایٹمی طاقت غلام نہیں ہوسکتی، آپ ہمیں غلامی کی طرف دھکیل رہے تھے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آپ نے پاکستان کی افواج اور عدلیہ کیخلاف مہم چلائی، آپ نے گوادر بندرگاہ کو کس کے کہنے پر تباہ کیا، آپ نے حکومت میں آکرسی پیک کونشانہ بنایا ، آپ نے سی پیک کیخلاف بیانات دیے جس کے باعث سرمایہ کار چلے گئے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا مزید کہنا تھا کہ آپ خزانہ خالی،معیشت تباہ کرکے چھوڑ گئے تھے مگر آج دنیا میں کوئی نہیں کہہ رہاکہ پاکستان سری لنکا بننے جارہا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/ChRfMj3

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times