Tuesday, August 16, 2022

متحدہ عرب امارات نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کو آرڈر آف دی یونین اعزاز سے نوازدیا

متحدہ عرب امارات نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کو آرڈر آف دی یونین اعزاز سے نوازدیا
متحدہ عرب امارات کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ‘ آرڈر آف دی یونین ‘ اعزاز سے نواز گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النیہان سے ملاقات کی آرمی چیف کو دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرنے پر متحدہ عرب امارات کا سب سے دوسرا بڑا اعزاز میڈل آف دی یونین سے نوازا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف اور اماراتی صدر میں باہمی دلچسپی، دوطرفہ دفاعی، سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، مشرق وسطیٰ میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں رہنماوں نے باہمی مفادات کے لیے دفاع کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون اور مشترکہ کارروائی پر تبادلہ خیال کیا گیا، شیخ محمد نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات اور انہیں مختلف سطحوں پر مستحکم کرنے کے لیے باہمی دلچسپی کا اعادہ کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اس سے قبل کئی میڈلز سے نوازے جاچکے ہیں، رواں سال 26 جون کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے میڈل آف ایکسیلنس عطا کیا، سپہ سالار کو 9 جنوری 2021ء سعودی ولی عہد نے بھاریان آرڈر ایوارڈ سے نوازا گیا، آرمی چیف کو 5 اکتوبر 2019ء کو اردن کے شاہ عبداللہ دوئم نے آرڈر آف ملٹری میرٹ سے نوازا۔

27 دسمبر 2018 کو امدادی امور پر دولت مشترکہ، روسی کوہ پیمائی فیڈریشن کا تعریفی خط بھیجا گیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو 20 جون 2017ء کو انقرہ میں لیجن آف میرٹ ایوارڈ بھی دیا گیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/hX4PT5x

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times