Wednesday, July 6, 2022

سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، سپاہی شہید

 سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، سپاہی شہید
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان نے جام شہادت نوش کر لیا ہے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے ایک سپاہی شہید ہو گئے۔ 23 سالہ شہید سپاہی وحید خان کا تعلق نوشہرہ سے تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دو جولائی کو بھی شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرآپریشن میں تین شرپسندوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/UP40LbO

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times