Saturday, July 30, 2022

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی بلاول بھٹو کو دورہ ماسکو کی دعوت

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری کو ایک ایسے وقت میں ماسکو کے دورے کی دعوت دی ہے جب اسلام آباد امریکا اور روس کے درمیان اپنے تعلقات میں ٹھیک توازن برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔

سرگئی لاور روف نے یہ دعوت جمعہ کو تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس کے دوران بلاول بھٹو زردری کے ساتھ اپنی مختصر غیر رسمی بات چیت کے دوران دی تھی۔

دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان دو طرفہ ملاقات طے تھی لیکن روسی وزیر خارجہ کی تاشقند تاخیر سے آمد کے باعث ملاقات منسوخ ہوگئی۔ ذرائع نے ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نہ پاکستان اور روس کے درمیان کوئی تناؤ ہے اور نہ روسی وزیر خارجہ نے بلاول سے ملاقات کرنے سے انکار کیا۔

بلاول نے روس اور بھارت کے علاوہ ایس سی او کے تمام رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/xH9IT8f

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times