
مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوری معاشرے میں سیاست کو سزا یافتہ مجرموں کا اکھاڑا بنانے کی اجازت نہیں دی جاتی، مجرموں کی انتخابی مہم سے لاتعلقی پر پنجاب کے عوام شکریہ کے مستحق ہیں، لوٹوں کی چیف پولنگ ایجنٹ مریم صفدر کا پورا زور بیہودگی پر لگ رہا ہے۔
جن کی ایک جیب سے لوٹے دوسری سے چپڑاسی برآمد ہوتے ہیں وہ عوام کو کیا ریلیف دے سکتے ہیں، قوم کو بجلی سے محروم کرکے 100 یونٹس کی بھیک سے عوام کو بیوقوف بنانا چاہتے ہیں، این آر او ٹو لیکر 1100 ارب ہڑپ کرنے اور نیب کا خاتمہ کرنا اولین مقاصد تھے، بدترین معاشی قتلِ عام کے باوجود آئی ایم ایف چوروں پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں، ملک و قوم سے یہ مذاق مزید جاری رہا تو نتائج سوچ سے بڑھ کر بھیانک ہوں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/uENZTBi
0 comments: