صادق آباد کے نواحی علاقے ماچھکہ میں دریائے سندھ کی تیز لہروں کی زد میں آنے والی بارات کی کشتی الٹ گئی جس میں 150 سے زائد افراد سوار تھے۔
جائے حادثہ پر موجود اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم آسی نے اس سلسلے میں ہم نیوز کو بتایا کہ 30 کے قریب افراد کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔
علاقہ پولیس نے مقامی افراد کے حوالے سے بتایا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی کشتی کھروڑ سے بارات لے کر ماچھکہ کے لیے روانہ ہوئی تھی اور جب وہ ماچھکہ پتن سے کچھ فاصلہ پر تھی تو وزن زیادہ ہونے کے باعث دریا کی تیز لہروں کا مقابلہ نہیں کرسکی اور الٹ گئی۔
علاقہ مکینوں کے مطابق کشتی الٹنے کے فوری بعد سب سے پہلے مقامی افراد جائے حادثہ پر پہنے اور انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت 90 افراد کو ریسکیو کیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور پولیس بھی جائے وقوع پر پہنچ گئی اور انہوں نے ریسکیو 1122 کے جوانوں کے ساتھ مل کر لوگوں کی تلاش کا آپریشن شروع کیا جو تاحال جاری ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد محمد سلیم آسی کی زیر نگرانی کیے جانے والے ریسیکو آپریشن کے نتیجے میں اب تک بچوں اور خواتین سمیت 20 افراد کی نعشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ دیگر کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
مقامی انتظامیہ نے ضلع میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہیں جدید موٹر بوٹس بھی دریا میں پہنچا دی ہیں جب کہ 39 سے زائد ریسیکو اہلکار دریا کے اندر سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں جنہیں مقامی افراد کی بھی مدد حاصل ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/nd9LvXY
0 comments: