ذرائع محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ محکمہ خزانہ سندھ نے مالی سال 23-2022 کے بجٹ سے رقم جاری کردی، دونوں افسران کی ائیر ایمبولینس میں دبئی منتقلی پر 65 لاکھ روپے کے اخراجات آرہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی اور مقصود جہانگیر کو فوری طور پر کراچی سے دبئی منتقل کیا جارہا ہے۔ دونوں سرکاری افسران 15 جولائی کو علی الصباح کلفٹن میں گھر میں جھلس گئے تھے جس کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔
دونوں افسران کو کلفٹن کے نجی اسپتال میں طبی امداد کے بعد گلشن اقبال کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ذرائع محکمہ صحت کے مطابق عبدالستار عیسانی اور مقصود جہانگیر کا علاج شیخ مخبوت میڈیکل سٹی اسپتال دبئی میں ہوگا۔
ائیر ایمبولینس کیلئے 30 ہزار ڈالر کے مساوی رقم ائیر کرافٹ سیلز اینڈ سروسز کو ادا کی جا رہی ہے، میسر اے ایس ایس ایل دونوں سرکاری افسران کی کراچی سے دبئی منتقلی کا انتظام کر رہی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/6Oeo3Zq
0 comments: