Sunday, June 12, 2022

شام میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے انتظامات مکمل

پی ائی اے
پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے شام میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے خصوصی طیارہ بھیجنے کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

 شام میں پاکستان کے سفیر کی ردخواست پر طیارہ بھیجنے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ 

شام میں پاکستان کے سفیر نے سی ای او پی آئی اے اور حکومت پاکستان کو باقاعدہ خط لکھ کر کہا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے شام کے شہر حلب میں خصوصی پرواز بھیجنے کا انتظام کریں۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر ہوابازی کی خصوصی ہدایات پر پی آئی اے نے 13 جون کو پرواز بھیجنے کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

دمشق میں متعدد دھماکے، عمارتیں لرز گئیں

اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں دمشق سے بذریعہ بس پاکستانیوں کو حلب لایا جائے گا جہاں سے پی آئی اے کا طیارہ ان کو لے کر وطن واپسی کے لیے اڑان بھرے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/vIBOQbS

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times