Thursday, June 9, 2022

کپتان کین ولیمسن کورونا میں مبتلا

کین ولیمسن
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کورونا میں مبتلا ہو گئے۔ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل کیوی کپتان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، کین ولیمسن میں کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کیا گیا تھا

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل کیوی کپتان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، کین ولیمسن میں کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ اب وہ 5 دن تک قرنطینہ میں ہی رہیں گے۔

جس کے بعد ہمیش ردر فورڈ کو نیوزی لینڈ کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ٹام لیتھم کپتان مقرر کیے گئے ہیں۔

ولیمسن کی عدم موجودگی نیوزی لینڈ کے لیے ایک بڑا دھچکا ہو گا، ٹیم کے ٹاپ فور – ول ینگ، لیتھم، ولیمسن اور ڈیون کونوے – لارڈز میں پہلے ٹیسٹ کی شکست کے دوران کسی بھی اننگز میں 15 رنز بھی بنانے میں ناکام رہے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/zgdoi1Y

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times