Friday, June 3, 2022

ایلون مسک کو ٹوئٹرکی خریداری کیلئے دی گئ مہلت ختم

ایلون مسک
مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کی انتظامیہ نے کہا ہے ایلون مسک کو خریداری کے لیے دیے گئے وقت کی مہلت ختم ہوگئی۔

ایلون مسک نے اپریل میں ٹوئٹر کے فی شیئر کی قیمت 54 ڈالر سے زائد کی پیش کش کرکے مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ کو 44 ارب ڈالر میں خریدنے کا اعلان کیا تھا اور ٹوئٹر کے ڈائریکٹرز نے ان کی پیش کش کو قبول بھی کرلیا تھا۔

بعد ازاں ایلون مسک نے ٹوئٹر پر جعلی اکاؤنٹس کی موجودگی کا جواز بنا کر اسے فوری طور پر نہ خریدنے کا اعلان کیا تھا اور بعد ازاں انہوں نے مبہم انداز میں ٹوئٹر کو نہ خریدنے کا عندیہ بھی دیا تھا۔
اور اب ٹوئٹر کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ایلون مسک کو خریداری کے لیے دی گئی قانونی مہلت کی مدت دو جون کو ختم ہوگئی۔

ایلون مسک کو دی گئی مہلت دو جون کو ختم ہوگئی اور اب خریداری کے معاہدے کی تکمیل ڈائریکٹرز کی دوبارہ منظوری سمیت حکومتی اداروں کی اجازت سے مشروط ہوگی۔

ٹوئٹر انتظامیہ نے ’ہرٹ اسکاٹ روڈینو اینٹی ٹرسٹ ایکٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب ایلون مسک کو اسی ایکٹ کے تحت دوبارہ خریداری کی اجازت اور معاہدے کرنے پڑیں گے۔

ٹوئٹر کے بیان کے علاوہ ایلون مسک کو امریکی سیکیورٹی ایکسچینج کی تفتیش کا بھی سامنا ہے اور ان سے پوچھا گیا ہے کہ وہ اتنی خطیر رقم کو کیسے منتقل کریں گے اور اس کا کیا طریقہ کار ہوگا؟



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/ugVQG3r

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times