Friday, June 10, 2022

جسٹن بیبر اعصابی بیماری کا شکار

جسٹن بیبر
پاپ اسٹار جسٹن بیبر اعصابی بیماری ریمسے ہنٹس کا شکار ہو گئے۔ بیماری کی وجہ سے انہوں نے تمام کانسرٹس منسوخ کر دیئے

جسٹن بیبر نے انسٹاگرام پر اپنی بیماری کے بارے میں پرستاروں کو آگاہ کیا۔ بیماری کی وجہ سے انہوں نے تمام کانسرٹس منسوخ کر دیئے ہیں۔

یہ بیماری چکن پاکس پھیلانے والے وائرس سے ہوتی ہے۔ چکن پاکس پھیلانے والا وائرس کئی سال بعد جسم میں دوبارہ فعال ہو سکتا ہے اور اعصابی نظام پر حملہ کرتا ہے۔

لقوے سے ملتی جلتی اس بیماری میں نصف چہرہ فالج زدہ ہو جاتا ہے۔ چہرے کے نصف حصے پر آنکھ جھپکنا، مسکرانا یا چہرے کی تاثرات دینا ممکن نہیں رہتا۔واضح رہے کہ ریمسے ہنٹس ناقابل علاج مرض ہے اور اس سے ہونے والے اعصابی نقصان سے مکمل طور پر بحال ہونا ممکن نہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/fw53pbe

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times