Wednesday, June 22, 2022

طالبان حکومت نے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کر دی

طالبان حکومت نے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کر دی
افغانستان میں 6 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی۔ ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار تک جا پہنچی ہے۔ طالبان حکومت نے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کر دی۔

افغانستان کی طالبان حکومت نے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ زلزلے سے ہونے والی تباہ کاریاں زیادہ ہیں ، تما م شہریوں کی امداد کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ بین الاقوامی طاقتیں اور ہمسایہ ممالک زلزلہ متاثرین کی مدد کر رہے ہیں۔

طالبان حکومت کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں ایسا تباہ کن زلزلہ گزشتہ کئی دہائیوں میں نہیں آیا۔افغانستان میں زلزلے سے کئی گاؤں مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان زلزلے کے باعث مواصلاتی نظام تباہ ہو گیا ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔منگل کی شب آنے والے زلزلے سے 1500 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان کا صوبہ پکتیکا زلزلے سے شدید متاثر ہوا ہے اور زلزلے کے بعد سے اب تک متعدد افراد مٹی سے بنے مکانات کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3khWrXV

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times