
مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'لوگوں کو سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کر کے انقلاب خود بنی گالہ میں چھپا بیٹھا ہے،منافق اور چور میں بنی گالہ سے نکلنے کی ہمت نہیں ہے'۔
مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی مسلط کرنے والے انقلاب کی باہر نکلنے کی ہمت نہیں ہےآپ جانتے ہیں یہ سب آپ نے کیا، اسی لئے آپ کا انقلاب ٹی وی سکرین سے باہر نہیں آ رہا
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) June 19, 2022
مہنگائی 3 سے 16 فیصد کرنے والے انقلاب ٹی وی سکرین اور ہوا میں معلق ہیلی کاپٹر میں ہی آ سکتے ہیں
انہوں نے کہا کہ 25 مئی کو خونی مارچ کا اعلان کر کے خود ہیلی کاپٹر میں معلق رہے،ہیلی کاپٹر میں معلق انقلاب اب بنی گالہ میں دو جھنڈے لگا کر اسکرین پہ بیٹھا ہے۔مریم اورنگزیب نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی مسلط کرنے والے انقلاب کی باہر نکلنے کی ہمت نہیں ہے،آپ جانتے ہیں یہ سب آپ نے کیا، اسی لیے آپ کا انقلاب ٹی وی اسکرین سے باہر نہیں آ رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ 25 مئی کا بھگوڑا،کشمیر فروشی اور 43 ہزار ارب کا تاریخی قرضہ لینے والے انقلاب ہوا میں معلق ہیلی کاپٹر اور اسکرین پہ ہی لاسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اتوار کے روز عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا اگر یہ حکمران ملک پر مسلط رہے تو اداروں کو دفن کردیں گے، پھر کہہ رہا ہوں صرف انتخابات نہیں، صاٖف اور شفاف انتخابات تک جدو جہد جاری رہے گی، صاف اور شفاف الیکشن نہ ہوئے تو ملک میں مزید انتشار ہوگا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/Nz6vV1J
0 comments: