Wednesday, June 29, 2022

قربانی کے لیے لائے گئے جانوروں سے بھرا ٹرک الٹ گیا

قربانی کے لیے لائے گئے جانوروں سے بھرا ٹرک الٹ گیا
قربانی کے لیے لائے گئے جانوروں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، جس وجہ سے دو افراد شدید زخمی جبکہ 17 بکرے ہلاک ہو گئے۔

ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈی جی خان سے لاہور بکر منڈی جا رہا تھا کہ فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا، جس وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

زخمیوں کو ریسکیو کی ٹیم نے فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا، تاہم ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، ٹرک ڈی جی خان سے لاہور بکر منڈی جا ررہا تھا۔ اطلاع ملنے پر موٹروے پولیس اور مانگا منڈی پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/lf4rqXh

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times