Saturday, June 11, 2022

وزیر خارجہ کا شام میں پھنسے پاکستانیوں کی فوری وطن واپسی کی ہدایت

وزیر خارجہ کا شام میں پھنسے پاکستانیوں کی فوری وطن واپسی کی ہدایت
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شام میں فلائٹ آپریشن کی معطلی کے سبب پھنسے پاکستانیوں کی فوری وطن واپسی کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں دمشق ائیر پورٹ کو شدید نقصان کے سبب فلائٹس آپریشن معطل ہوگیا ہے۔ فلائیٹ آپریشن کے سبب زیارتوں پر گئے 160 پاکستانی شام میں محصور ہوگیے۔

اس حوالے سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شام میں موجود پاکستانی سفارت خانہ کو پاکستانیوں کی فوری وطن واپسی کو یقینی بنانے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام میں پھنسے تمام پاکستانیوں سے سفارت خانہ کا رابطہ قائم ہے تمام پاکستانیوں کی وطن واپسی کے جلد انتظامات مکمل کرلیے جائیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/A2hwL50

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times