Wednesday, June 15, 2022

چین روس کی خود مختاری اور سلامتی کی حمایت جاری رکھے گا: شی جن پنگ

 چین کے صدر شی جن پنگ اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن
امریکی صدر جو بائیڈن کے جولائی میں مشرق وسطیٰ کے دورے سے قبل چین اور روسی صدور کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان فون پر رابطہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے پیوٹن سے کہا ہے کہ تمام فریقین کو یوکرین بحران کےحل کیلئے کام کرنا چاہیے۔

چینی صدر نے صورتحال کو حل کرنے میں مدد کیلئے چین کی آمادگی کا اعادہ بھی کیا۔

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق روسی صدر سے گفتگو میں چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین روس کی خود مختاری اور سلامتی کی حمایت جاری رکھے گا۔

روسی صدارتی محل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان توانائی، فنانس، ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق ہوا۔

یوکرین پر روسی حملے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان فون پر یہ دوسرا رابطہ ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن جولائی میں مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گے اور اس دوران وہ اسرائیل، فلسطین اور سعودی عرب جائیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/Vxejcby

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times