Thursday, June 9, 2022

ملک میں بیروزگاری کی شرح 6.3 فیصد ہے: اقتصادی سروے رپورٹ

ملک میں بیروزگاری کی شرح چھ اعشاریہ تین فیصد ہے: اقتصادی سروے رپورٹ
اقتصادی سروے کے مطابق پاکستان کی آبادی ساڑھے بائیس کروڑ کے قریب ہے، ملک میں آٹھ کروڑ اٹھائیس لاکھ افراد شہروں میں رہتے ہیں جب کہ دیہی آبادی چودہ کروڑ انیس لاکھ افراد رہائش پذیر ہیں۔

سروے رپورٹ کے مطابق ملک میں بیروزگاری کی شرح چھ اعشاریہ تین فیصد، لیبر فورس سات کروڑ سترہ لاکھ سے زائد، ملک میں پینتالیس لاکھ افراد بیروزگار، چھ کروڑ 72لاکھ افراد کام کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں شرح خواندگی باسٹھ اعشاریہ آٹھ فیصد، مردوں میں شرح تہتر اعشاریہ چار، خواتین میں اکاون اعشاریہ 9فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

وفاق اور صوبوں نے مجموعی طور پر جی ڈی پی کا ایک اعشاریہ سات سات فیصد تعلیم پر خرچ کیا۔

پنجاب میں شرح خواندگی چھیاسٹھ اعشاریہ تین، سندھ میں اکسٹھ اعشاریہ آٹھ فیصد، خیبر پختون خوا میں شرح خواندگی پچپن اور بلوچستان میں چون اعشاریہ پانچ فیصد ریکارڈ کیا گیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/Whtlv81

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times