Friday, June 3, 2022

اوگرا نے گیس 45 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

اوگرا نے گیس 45 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دے دی
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس 45 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ترجمان اوگرا کے مطابق سوئی سدرن کے لیے گیس کی قیمت میں 44 فیصد جب کہ سوئی نادرن کے لیے گیس کی قیمت میں 45 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے

ترجمان اوگرا کے مطابق سوئی سدرن کے لیے گیس کی قیمت میں 44 فیصد جب کہ سوئی نادرن کے لیے گیس کی قیمت میں 45 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

دوسری جانب بجلی کے بعد پنجاب میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا۔

ترجمان سوئی نادرن کے مطابق پنجاب کی ٹیکسٹائل ملز کو گیس کی فراہمی بند ہے، جس کی وجہ سے ملز کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایل این جی سسٹم میں بروقت شامل نہ کرنے پر گیس کی قلت ہوئی ہے۔

ترجمان اپٹما کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹ استعمال کرنے والی ٹیکسٹائل ملز کی گیس بند کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایل این جی جہاز لنگر انداز ہونے کے بعد گیس کی قلت ختم ہوجائے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/CwAd31V

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times