Tuesday, June 28, 2022

ایس ایچ او اور اس کے کانسٹیبل بیٹے کو 12 کلوگرام ہیروئن کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا

 ایس ایچ او اور اس کے کانسٹیبل بیٹے کو 12 کلوگرام ہیروئن کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا
پشاور میں پولیس کے حاضر سروس ایس ایچ او اور اس کے کانسٹیبل بیٹے کو 12 کلوگرام ہیروئن کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا۔

قبائلی ضلع خیبر پولیس کے حاضر سروس ایس ایچ او اور اس کےکانسٹیبل بیٹے کو 12 کلو گرام ہیروئن کے ساتھ پیر زکوڑی پل پشاور کے قریب سے دھرلیا گیا۔

پشاور کے سی سی پی او محمد اعجاز خان کے مطابق حاضر سروس ایس ایچ او محمد شعیب اور اس کے کانسٹیبل بیٹے عابد اللہ گاڑی کے ذریعے ہیروئن اسمگل کر رہے تھے۔

پولیس کے مطابق باپ بیٹے کا تعلق بین الصوبائی منشیات اسمگلر گروہ سے ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی پی او نے ایس ایچ او اور اس کے کانسٹیبل بیٹے کو معطل کردیا ہے۔

سی سی پی او پشاور محمد اعجاز خان کا کہنا تھا کہ کالی بھیڑوں کو محکمہ پولیس پناہ گاہ کے طور پر استعمال نہیں کرنے دیں گے۔ پولیس نے ملزمان کےخلاف فوجداری مقدمہ درج کرکے محکمانہ کارروائی بھی شروع کردی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/xIBY0y7

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times