Thursday, May 5, 2022

عمران خان اور ان کی جماعت مسجد نبوی کے واقعے کی مذمت کرنے ہوگی، طاہر اشرفی

متحدہ علما بورڈ پنجاب
متحدہ علما بورڈ پنجاب کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کی جماعت مسجد نبوی کے واقعے کی مذمت کریں۔

لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ مسجد نبوی واقعے پر نماز جمعہ کے خطبات میں مذمت کی جائے گی ، عمران خان خود بھی عاشق رسول ہیں. ان کی جماعت کو بھی واقعےکی مذمت کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے پر مقدمات سرکار کی طرف سے نہیں، عوام کی جانب سے درج کرائے گئے ہیں، توہین مذہب اور توہین رسالت کے قانون کا غلط استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ شیریں مزاری کا خط پاکستان کے خلاف جا سکتا ہے، عمران خان سے درخواست ہے کہ وہ یہ خط واپس لیں۔

انہوں نے مزید کہا حکومت پاکستان سعودی حکام سے رابطے میں ہے. کسی بے گناہ کو سزا نہیں ملے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2JlSkPM

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times