
تاہم چہل قدمی کے دوران ولسن پر ایک پہاڑی شیر نے حملہ کردیا اور ان کے کندھے کو کھرچتے ہوئے ان کی جیکٹ پھاڑ دی۔
رپورٹس کے مطابق شیر کی جانب سے حملہ کیے جانے کے بعد ایرن ولسن نے اپنی پالتو کُتیا کو آواز لگائی جس کے بعد وہ بھاگی ہوئی آئی اور پہاڑی شیر پر جوابی حملہ کردیا۔
ولسن کا کہنا ہے کہ صرف25 کلو وزنی ایوا نے بے خوف ہوکر شیر کا مقابلہ کیا، دونوں کے درمیان چند منٹوں تک لڑائی جاری رہی اس دوران کتیا کے سر اور آنکھ پر زخم بھی آئے اور شیر اس پر حملے کیے جارہا تھا۔
تاہم اس کے بعد میں واپس اپنی گاڑی کی طرف بھاگی اورسڑک پر دوسری کار کو رکنے کا اشارہ کیا۔ جس پر خاتون ڈرائیور شیرون ہیوسٹن نے گاڑی روکی اور دونوں نے مل کر شیر کو لمبے پائپ سے مارا جبکہ ہیوسٹن نے پہاڑی شیر پر کالی مرچ کا چھڑکاؤ کیا جس پر وہ آخر کار بھاگ گیا۔
رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد ولسن اپنی پالتو کتیا کے علاج کیلئے اسے جانوروں کے ڈاکٹر کے پاس لے کر گئیں ۔کیلیفورنیا کے محکمہ جنگلی حیات کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایوا اب محفوظ اور بالکل ٹھیک ہے۔
محکمے نے مزیدکہا کہ وائلڈ لائف افسران نے ڈی این اے کے تجزیے کے لیے کتیا کے زخموں سے نمونے اکٹھے کرلیے ہیں جس کے بعد پہاڑی شیر کو پکڑنے کی کوشش کریں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/kIzR0rV
0 comments: