Thursday, May 26, 2022

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی

ڈالر
انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے لیٹر تک کا بڑا اضافہ کیا ہے۔

حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے لیٹر تک کا بڑا اضافہ کیا ہے جس کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

جمعرات کے روز کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ جاری رہا ہے اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 202 روپے ایک پیسے پر بند ہوا۔

جمعہ کے روز کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کمی دیکھی گئی جس سے ڈالر 200 روپے کا ہوگیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/tmCxQn2

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times