Monday, May 23, 2022

لاہور: ماڈل ٹاؤن میں ایک گھر میں چھاپے کے دوران فائرنگ، ایک کانسٹیبل جاں بحق

ماڈل ٹاؤن
ماڈل ٹاؤن میں چھاپے کے دوران ایک گھر کی چھت سے فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل جاں بحق ہو گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری کے مطابق پولیس نے شہر میں جاری کریک ڈاؤن کے حوالے سے گھر پر ہلا گلہ کرنے پر چھاپہ مارا جس دوران گھر کی چھت سے فائرنگ کی گئی جس کی زد میں آکر کانسٹیبل کمال احمد شدید زخمی ہوگیا۔

زخمی کانسٹیبل کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس نے فائرنگ کے الزام میں گھر کے مالک ساجد اور اس کے بیٹے مکرم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/i9pwME7

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times