Tuesday, May 17, 2022

مارگلہ ہلز پر آگ لگاکر ویڈیو بنانے والی خاتون کیخلاف مقدمہ درج

مارگلہ ہلز
مارگلہ ہلز پر آگ کے لگا کر ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمے کا متن ہے کہ سوشل میڈیا پر ڈولی نامی ٹک ٹاکر کی ویڈیو گردش کررہی ہے۔

مقدمہ تھانہ کوہسار میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعبہ ماحولیات سی ڈی اے کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے کا متن ہے کہ سوشل میڈیا پر ڈولی نامی ٹک ٹاکر کی ویڈیو گردش کررہی ہے،جس میں خاتون جنگل میں آگ لگا کر ویڈیو شوٹ کروارہی تھی، مبینہ طور پر مارگلہ ہلز نیشنل پارک کا علاقہ ہے جہاں آتشزدگی کے متعدد واقعات ہوئے ہیں۔ آگ سے چرند پرند پودوں اور درختوں وسیع پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز مارگلہ کے جنگلات میں آگ لگانے والے دو نوجوانوں کی ویڈیو سامنے آئی تھی، ویڈیو میں ٹک ٹاکر کو لائیٹر کی مدد سے آگ لگاتے دیکھا جاسکتا ہے، ایک اور ویڈیو میں مشہور ٹک ٹاکر خاتون کو بھی مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ کے دوران ٹک ٹاک ویڈیو بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اسلام آباد وائلڈ لائف کا کہنا تھا کہ آگ لگانے والے ٹک ٹاکرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ٹک ٹاکرز کی ویڈیو بنانے اور فالورز بڑھانے کے لیے جنگل کو آگ لگا دیتے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں جنگلات کو آگ لگانے کی سزا عمر قید ہے، پاکستان میں بھی سخت قانون لانے کی ضرورت ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/WetY2Cu

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times