Monday, May 2, 2022

کراچی میں فائرنگ پر پابندی کے باوجود 6 سالہ بچہ، 4 خواتین سمیت 16 افراد زخمی

شہر قائد میں فائرنگ کے واقعات
پولیس کے دعوے ایک مرتبہ پھر دھرے کے دھرے رہ گئے، شہر قائد میں ہونے والی ہوائی فائرنگ سے چھ سالہ بچہ اور چار خواتین سمیت 16 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ریپورٹس کے مطابق کراچی میں ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد ہے اور پولیس کی جانب سے اس ضمن میں دعوے کیے گئے تھے کہ وہ ہر قیمت پر قانون پہ عمل درآمد یقینی بنوائے گی۔

شہر قائد میں واقع عباسی شہید اسپتال، جناح اسپتال اور سول اسپتال میں درج اعداد و شمار کے تحت عیدالفطر کا چاند نظر آنے کی خوشی میں ہونے والی ہوائی فائرنگ سے چھ سالہ بچہ اور چار خواتین سمیت 16 افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں علاج معالجے کے لیے اسپتالوں میں داخل کردیا گیا ہے۔

اس سمت میں متاثرین کی جانب سے اسپتالوں کی انتظامیہ کو بتایا گیا ہے کہ وہ تمام افراد نا معلوم سمت سے آنے والی گولیوں سے زخمی ہوئے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/tzNFruQ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times