
سندھ پولیس کی جانب سے حال ہی میں 13 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اشک آور گیس کے شیل اور اس نوعیت کے دیگر سازوسامان کا ذخیرہ خریدا گیا ہے۔
اس سامان کی خریداری کے لیے سندھ پولیس کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ادائیگی کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اسلحہ اور گولہ بارود کی مد میں بھی 79 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی ہے اور اسی طرح 62 کروڑ روپے کی خطیر رقم کی ادائیگی پستولوں اور ان کی گولیوں کی خریداری پر کی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اسلحہ اور گولہ بارود کی یہ کھیپ سندھ پولیس کو موصول ہو چکی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/4Drw3Eb
0 comments: